شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا
مقتولہ کی شناخت 19 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ۔پولیس حکام
December 11, 2022 · قومی
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو
کراچی:سول ہسپتال کے قریب عمارت میں شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے مبینہ طور پر دھکا دے کر قتل کر دیا، پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 19 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم عادل کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ مقتولہ مریم اپنے شوہر عادل سے ناراض ہو کر اپنے میکے میں رہ رہی تھی، ملزم عادل سیکیورٹی گارڈ ہے اور ملیر کا رہائشی ہے۔