ہماری نگاہیں ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہیں،مراکشی کوچ،فائل فوٹو
ہماری نگاہیں ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہیں،مراکشی کوچ،فائل فوٹو

فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل ۔آج رات 12بجے مراکش اور فرانس میں جوڑ پڑے گا

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج رات 12بجے مراکش اور  دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان سنسنی خیز جوڑ پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مراکشی فٹبال فیڈریشن نے فرانس اور مراکش کے درمیان فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل کیلیے 13 ہزار مفت ٹکٹس دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ شائقین اپنی ٹیم کو سپورٹ کرسکیں۔

مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیرکسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔

سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھرکواٹر فائنل میں رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چُور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

دوسری جانب فرانس اور مراکش کے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ ولید ریگراگئی کہا کہ ہماری نگاہیں ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ہیں، ہم مراکش، افریقہ اور مغرب کیلئے تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔