اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر راج ہنس 57 سال کی عمر میں کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
راج ہنس نے 1983ء سے 2000ء کے درمیان 55 فرسٹ کلاس اور 17 اے لسٹ میچز کھیلے۔
انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں میچ ریفری کی خدمات بھی انجام دیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بلوچستان کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں راج ہنس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی راج ہنس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کپ کے ایک میچ کے موقع پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نےبھی راج ہنس کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔