برطانیہ(اُمت نیوز)قانون دان زارا علینا کے قاتل جارڈن میکسوینی کو عدالت نے کم از کم 38 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ زارا علینا کو گزشتہ برس جون میں گھر جاتے وقت حملہ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جارڈن میکسوینی نے زارا علینا پر جنسی حملے کا اعتراف بھی کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لا گریجویٹ زارا علینا رائل کورٹس آف جسٹس میں کام کر رہی تھی۔