ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فائل فوٹو
ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فائل فوٹو

امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پربھی بات چیت ہوئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، امریکی کمانڈر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر نے ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پربھی بات چیت ہوئی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹ کام کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، معزز مہمان نے علاقائی امن کیلیے تعاون کا اعتراف بھی کیا،امریکی وفد آج طور خم کا دورہ بھی کرے گا۔