مولانا فضل الرحمٰن سے الگ ہو کر اپنا علٰیحدہ دھڑا بنانے والے جے یو آئی کے شیرانی گروپ کی ایک اور بڑی وکٹ گرگئ۔ مولانا گل نصیب خان مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ان کے گلے لگ گئے۔ مولانا گل نصیب خان نے اپنی سیاسی غلطی پر رو رو کر مولانا سے معافی مانگ لی ۔
واضح رہے کہ مولانا گل نصیب خان جے یو آئی کے نائب امیر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور ان کا شمار جماعت کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔