لاہور (اُمت نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ جاری ہے، جہاں دنیا کے صف اول کھلاڑیوں کو فرنچائز نے پک کیاہے
پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے رؤانڈ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کو اپنی ٹیم میں شامل کروایا ہے۔
اس پک کے دوران ملتان سلطانز نے نسیم شاہ کو پک کیا لیکن کوئٹہ نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے اسے نسیم کو پک کرنے سے روک دیا جس کے بعد ملتان سلطانز کو دوبارہ پک دی گئی اور اس مرتبہ انہوں نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ملر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیاہے
راؤنڈ ون کے دوران کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور پشاور زلمی نے سری لنکا نے بھانوکا راجپکسے کو منتخب کیاہے
اسی کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو پک کیا، پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کے رومین پاول کو اپنی ٹیم میں شامل کیاہے
افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کو کراچی کنگز نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے جوش لٹل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔