کراچی (اُمت نیوز)پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی موجودگی سے پشاور زلمی کو فائدہ ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے ڈرافٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ بابر اعظم صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کا بڑا کھلاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی موجودگی سے پشاور زلمی کو فائدہ ہوگا، ہمیں بھی توقع ہے کہ بابر اعظم اچھا پرفارم کرے گا۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی دنیا بھر کی لیگ میں الگ اہمیت ہے، پاکستان سپر لیگ میں کافی کوالٹی کرکٹ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ٹاپ پلیئرز اب پی ایس ایل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔