لڑکی سے زیادتی،راولپنڈی پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (اُمت نیوز) تھانہ روات کی حدود میں پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔  اے ایس آئی راجہ سعید اور  2  پولیس اہکاروں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ  اے ایس آئی راجہ سعید نے لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔

متاثرہ لڑکی کے وکیل عدنان شاہ نے کہا ہےکہ میڈیکل رپورٹ میں تین بار زیادتی کرنا ثابت ہوا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انچارج چوکی عطاء اللہ، کانسٹیبل افضال، شکیل اور ملزم راجہ سعید کو معطل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او روات کو لاپرواہی پر چارج شیٹ جاری کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔