نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر دھاوا

اسرائیلی فوج نے مزار پر آنے والے آبادکاروں کو سیکیورٹی فراہم کی، جبکہ علاقے میں موجود فلسطینی رہائشیوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔

October 1, 2026 · بام دنیا
نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر دھاوا

نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر دھاوا

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں نے حضرت یوسفؑ کے مزار کا رخ کیا، جہاں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مزار پر آنے والے آبادکاروں کو سیکیورٹی فراہم کی، جبکہ علاقے میں موجود فلسطینی رہائشیوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بعض فلسطینی گھروں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا اور متعدد عمارتوں کی چھتوں پر اسرائیلی نشانہ باز تعینات کیے گئے۔

اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ میں داخلے اور مبینہ بے حرمتی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے۔

دوسری جانب غزہ میں ایک رہائشی عمارت کے ملبے سے 100 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔ غزہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ملبے سے لاشیں نکالیں، جس کے بعد ان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔ مذکورہ رہائشی عمارت اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہوئی تھی۔