ٹنڈولکر کے بیٹے کی پہلے میچ میں سنچری

بھارت :۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کیریئر کے پہلے میچ میں ہی سنچری اسکور کر دی۔
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی ہے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارجن ٹنڈولکر نے گوا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 177 گیندوں پر اپنی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس میچ میں 120 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی فرسٹ کلاس کے پہلے میچ میں سنچری داغی تھی۔