کراچی:ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 71 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکرایک لاکھ 47 ہزار 376 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1782 ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہے۔