فیفا ورلڈکپ فائنل،میسی کی شرکت پر سوالیہ نشان

قطر(اُمت نیوز)ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی فرانس کے خلاف فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعرات کو لیونل میسی نے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کروشیا کے خلاف سیمی فائنل کے بعد میسی 100 فیصد فٹ نہیں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ میسی پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل ان کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ میچ ہوگا۔
اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیلنے والے میسی اب تک فیفا ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔
امید کی جارہی ہے کہ میسی اتوار کو فٹ ہوکر فرانس کے خلاف فائنل کھیلیں گے اور ٹرافی جیت کر اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار بنائیں گے۔
خیال رہےکہ لیونل میسی نے اپنے کیریئر میں ریکارڈ 7 مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ اور ایک مرتبہ فیفابیسٹ پلیئر ایوارڈ جیتا ہے۔
وہ 4 مرتبہ چیمپئنز لیگ ٹرافی سمیت 11 مختلف ٹائٹلز اور ایک مرتبہ کوپا امریکا کی ٹرافی بھی جیت چکے ہیں،لیکن ایوارڈز کے شیلف میں میسی ورلڈکپ ٹرافی سجانےکے منتظر ہیں