وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ہنگامی طور پر راولپنڈی آمد

راولپنڈی(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی راولپنڈی میں اہم ملاقات کے بعد رات کو واپس لاہور پہنچ گئے ہیں
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی آج شام ہنگامی طور پر راولپنڈی پہنچے تھے جہاں اہم ملاقات کے بعد واپس لاہور پہنچے ہیں۔
لاہور پہنچنے کے بعد پرویز الٰہی نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اور مونس الٰہی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نہ ٹوٹیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے عمران خان کو بھی اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ن لیگ بھی چوہدری شجاعت کی جانب سے ٹھوس بات کرنے کے انتظارمیں ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت بھی پرویز الٰہی کو قومی امور پر مشورے دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔