ہنگو: مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ملزمان فرار، گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری، پولیس نے ناکہ بندی کردی

               
December 17, 2022 · قومی

ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ  سے 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شہری ایک زخمی ہوا ہے۔ ڈی پی اوہنگو آصف بہادر کے مطابق زخمی افراد  ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ فرارملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔