مسلم لیگ ن کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور : مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے گھر اکٹھے ہوئے، لیگی ارکان نے رانا مشہود کے گھر عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطوں کی کوششیں شروع کر دی، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند ہوتا ہے، لیگی قیادت کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک اعتماد آج ہی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔