کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان

 کراچی(امت نیوز)شہر قائدکے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ۔۔ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کیلیے درخواست نیپرا کو بھیج دی۔

تر جمان کے الیکٹرک کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  نے 27 دسمبر کو عوامی سماعت کا اعلان کیا ہے۔ کے الیکٹرک نے نومبر 2022 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 7 روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے ۔

نومبر 2022 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی بنیادی وجہ آر ایل این جی کی قیمت میں 18 فیصد، فرنس آئل کی قیمت میں 15 فیصد اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے خریدی گئی بجلی کی قیمت ستمبر 2022 کے مقابلے میں 37 فیصد کمی ہے