کراچی (رپورٹ علی عباس) ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں نے پیپلز پارٹی کو دھمکیاں دے دی کے اپنا قبلہ درست کرلے یہ بات غدار وطن الطاف کی باقیات دہشتگرد وں نے لیاقت آباد سیکٹر کی جانب سے غدار وطن الطاف کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کو لکھے جانے والے خط لیاقت آباد میں تقسیم کرتے ہوئے ایک بیٹری کی دکان میں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں ہے جبکہ لندن سیکٹریٹ سےبھی اپلوڈ کی گئیں ویڈیو میں دہشت گرد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جو عائشہ منزل پر جلسئہ کیا ہے وہ ایک بات سن لے اپنا قبلہ درست کرے ورنہ انکے لئے مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لیاقت علی خان چوک سابق مکہ چوک پر جلسئہ کرنا چاہتی تھی ایم کیو ایم کے گڑھ میں اپنا پاور شو دیکھانا چاہتی تھی لیکن اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کی مناسب سے انھیں کلیئرنس لیٹر نہیں دیا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے عائشہ منزل نزد طاہر ولا کے قریب جلسئہ کیا۔
زرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن لیاقت آباد سیکٹر کے دہشت گردوں کی دیدادلیری دیکھی جائے کہ انھوں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر کیسی خوف کے دوبارہ لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں قائم چھوٹی بڑی مارکیٹوں اور گھر گھر جاکر غدار وطن الطاف کا کھلا خط تقسیم کیا گیا اور انھیں غدار وطن کا پیغام بھی دیا کہ الطاف کا ساتھ دے انکے حق میں سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پروپیگنڈہ کریں تاکہ حق پرستوں کو جس طرح دبانے کی کوشش کی جارہی ہے انکے منصوبوں کو ناکام بنایا جائے
ذرائع نے بتایا کہ لیاقت آباد تھانے سے متصل فردوس شاپنگ سینٹر،سنار مارکیٹ،سپر مارکیٹ میں قائم دکانوں میں بھی دہشت گردوں نے کھلے عام کھلے خط کی تقسیم کی گئیں لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاعلم ہی نظر آئے دہشتگرد آئے اور اپنا ٹارگٹ مکمل کرکے باآسانی اداروں کی ناک کے نیچے سے نکل کر فرار ہوگئے،
زرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں نے جس طرح حکومت جماعت پیپلز پارٹی کو جس طرح دھمکیاں دی ہے وہ ایک قابل غور بات ہے کہ انھوں نے فعال ہونے قبل ہی ماضی میں شہر قائد میں کی جانے والی دہشت گردی کو دوبار اجاگر کرنے کا شوشہ چھوڑ کر شہر میں دوبارہ اپنا خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے
دوسری جانب ہفتے کی رات ملیر سیکٹر کی جانب سے شارع فیصل اور ملیر کے علاقوں میں غدار وطن کی چاکنگ اور جھنڈے لگائے گئے۔