ڈالرکی پروازجاری،روپے کو مزید بے قدر کردیا

کراچی : انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 224.94 روپے سے بڑھ کر 225روپے پر پہنچ گیا ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے سے سونا بھی مہنگا ہونے لگا ہے،ایک تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 72 ہزار 700 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونا 686 روپے اضافے سے 1 لاکھ 48 ہزار 62 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1980 روپے پر پہنچ گئی ۔

 

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر 1793 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بڑھتے فرق کی وجہ سے سونے کی لاگت بڑھ رہی ہے ۔