ایلون مسک نے ٹوئٹر سربراہی چھوڑنے کا مشورہ مانگ لیا

نیویارک: ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ مانگ لیا.ایلون مسک نے گزچتہ روز جہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 انجوائے کیا وہیں ساتھ ایک پوسٹ میں لوگوں سے سوال بھی کر دیا، کیا میں ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دوں ؟

انہوں نے صارفین سے رائے مانگتے ہوئے یہ لکھا کہ صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا.

ایلون مسک کی اس پوسٹ پر اب تک ڈیڑھ کروڑ کے قریب صارفین ووٹ کر چکے ہیں، جبکہ پول کا وقت ہونے میں تین گھنٹے سے بھی کم وقت باقی ہے۔