لاہور(رپورٹ نواز طاہر) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے پر عملدرآمد سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے استعفے کی اطلاعات ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنیادی امور طے پا گئے ہیں اور چودھری پرویز الٰہی کسی وقت بھی مستعفی ہو جائیں گے
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلی کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے دوپہر کو ان ڈائریکٹ تصدیق کی تھی کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق میں سابق آرمی چیف کے قمر جاوید باجوہ پر تنقید کے حوالے سے دونوں اتحادی جماعتوں میں ہم آہنگی نہیں ۔ ق لیگ کا اپنا سیاسی موقف ہے اور ہم اپنا موقف رکھتے ہیں ۔ ہمیں ہمارا چیئر مین قمر جاویدباجوہ کے حوالے سےجو ہدایت کرے گا ہم وہ بات ضرور کریں گے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد بھی برقرار رہے گا