وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، توانائی بچت پلان منظوری کیلئے پیش ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا  اجلاس آج طلب کرلیا۔ ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور کے علاوہ توانائی بچت پلان منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں توانائی کی بچت کا قومی ہنگامی پلان منظوری کیلیے پیش کیا جائیگا۔ اجلاس صبح 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں مدعو ہیں۔

انرجی بچت پلان پر صوبوں کی مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائیگا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا جائیگا جبکہ نجی اور سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ انرجی پلان کے تحت  نجی و سرکاری عمارتوں  کو شمسی توانائی  پر منتقل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارت توانائی  حکام انرجی بچت پلان پر  بریفنگ دیں گے۔