فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں نیا بحران، اسپیکرنے اجلاس غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے عمل کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے اجلاس کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے انکار کر دیا ۔

منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان کا کہنا تھا کہ کہ اسمبلی کا اجلاس پہلے سے ہی جاری ہے اور گورنر کی ایڈوائس پر نیا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

ان کے اس بیان پر وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا مؤقف درست نہیں اور ضوابط اور آئین کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کل (بدھ 21 دسمبر) چار بجے اجلاس نہ ہوا اور اس میں وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو وہ اس عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد انھیں ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کوکہا گیا ہے۔