وزیراعلیٰ پنجاب کا کل اعتماد کاووٹ لینےکاامکان ختم،اجلاس جمعے تک ملتوی

لاہور(امت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کل اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ختم ہوگیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جعمے تک ملتوی کردیا۔

اس سےقبل ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں طے ہوا تھا کہ اگر کل چوہدری پرویز الہیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیا توانہیں  وزارت اعلیٰ سے ہٹا دیا جائے گا۔

آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے ایجنڈے پرموجود تمام کارروائی کو جمعہ 23 دسمبر تک کیلئے مؤخر کردیا ہے۔

اسپیکرسبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی۔کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا

اسپیکر نے ایجنڈے پرموجود تمام کارروائی کو جمعہ تک کیلئے مؤخر کردیا اور رولنگ دی کہ آج کی کارروائی ختم ہوگئی لہٰذا جمعے تک اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے۔اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس جمعے کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اسمبلی سے 21 دسمبر کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے تاہم اسپیکر اسمبلی اجلاس بلانے سے انکار کرچکے ہیں۔