بھارت،طالبات کو دوپٹہ اتارنے پر مجبور کرنیوالا ہیڈ ماسٹر گرفتار

نئی دہلی (اُمت نیوز ) بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں طالبات کو دوپٹہ اتارنے پر مجبور کرنے والے سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرلیا گیاہے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جھاڑکنڈ کے دارالحکومت رانچی میں ایک سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کو پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (POCSO) ایکٹ کے تحت طالبات کو ان کا دوپٹہ اتارنے پر مجبور کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی نے وشوناتھ رام نامی ملزم پر لگائے گئے الزمات تحقیقات کے بعد درست ثابت ہونے پر اسے عدالت میں پیش کیا اور عدالت کی جانب سے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گورنمنٹ اپ گریڈڈ مڈل اسکول کی ساتویں اور آٹھویں کلاس کی کئی طالبات نے الزام لگایا تھا کہ اگر وہ کلاس میں دوپٹہ اوڑھ کر بیٹھتی ہیں تو ملزم انہیں چھڑی سے مارتا تھا، مقامی لوگوں نے بھی گزشتہ دنوں اس معاملے پر ہنگامہ آرائی کی تھی۔