نیویارک(اُمت نیوز) براعظم شمالی امریکا میں بد ترین برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ۔ پندرہ لاکھ افراد بجلی سے محروم جبکہ 5600 پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے کم ترین درجہ حرارت کے 100 سے زائد ریکارڈ ٹوٹنے سے 5 ہزار 600 پروازیں منسوخ ہوگئیں
ائیرپورٹس پر لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا شکارا ہو گئے ۔ حد نظر صفر ہونے سے شاہراہوں پر 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔
ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ، نیویارک کے علاقے بفلو میں لگ بھگ 3 فٹ برف پڑی ہے ۔
کینیڈا کے شہر اونٹاریو اور کیوبک برف سے ڈھک گئے ، شدید برفباری ہونے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ برفانی طوفان امریکا اور کینیڈا کے 3 ہزار 200 کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔