اگرآپ کو باہر نکلنا ہے تو گا ڑی کی رفتار آ ہستہ رکھیں،فائل فوٹو
اگرآپ کو باہر نکلنا ہے تو گا ڑی کی رفتار آ ہستہ رکھیں،فائل فوٹو

امریکا میں برفانی طوفان سے 23 افراد ہلاک ہوگئے

واشنگٹن:امریکا میں موسم سرما کے برفانی طوفان سے کم ازکم 23 افراد ہلاک ہوگئے ۔این بی سی کے مطابق یہ ہلاکتیں اوکلاہوما، کینٹکی، میسوری، ٹینیسی، وسکونسن، کنساس، نیبراسکا، اوہائیو، نیویارک، کولوراڈو اور مشی گن میں ہوئیں۔ان میں سے چار ہلاکتیں اوہائیو کے سینڈوسکی کے قریب اوہائیو ٹرن پائیک پر46 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوئیں۔

اوہائیو کے گورنر مائیک ڈی وائن نے ٹویٹ کیا کہ ریاستی دستوں نے رواں اختتام ہفتہ خوفناک حادثات پر مﺅ ثر ردعمل دیا ہے۔ڈی وائن نے متنبہ کیا کہ اگرآپ کو باہر نکلنا ہے تو گا ڑی کی رفتار آ ہستہ رکھیں، سیٹ بلیٹ باندھیں اور رکنے کے لیے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔