کابل (اُمتنیوز) افغانستان کے وزیر خارجہ کا کہناہے کہ ڈیورنڈ لائن پر بد امنی اور جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔
افغانستان میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقینے کا کہنا ہے کہ ہمارا آپ کیساتھ مسلمان بھائی اورپڑوسی والا تعلق ہے ۔
آپ سے بھی اسی طرح کا رویہ چاہتے ہیں۔مسائل کے حل کے لئے دو طرفہ تعلقات بہت ضروری ہیں۔تجارتی راستوں پر مسائل پیدا کرنے سے دونوں ممالک متاثر ہوتے ہیں۔ہم نے ٹرانزٹ کے راستے آپ کیلئےکھول دیے ہیں
مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ پاکستان سے کہنا چاہتے ہیں کہ ڈیورنڈ لائن پر بدامنی اور جنگ کے واقعات کسی کے مفاد میں نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں غیر ملکی ملوث ہیں۔ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہے
امیر خان متقی نے مزید کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب تاجر اورامیر لوگ اقتصادی ترقی میں حصہ لیں