چین(اُمت نیوز)چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےچین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے
این سی او سی حکام کے مطابق کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیےپاکستان مکمل تیار ہے۔ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ آئے جنہیں بروقت کارروائی سے کنٹرول کیا گیا۔
انسداد کورونا ویکسین لگنے سے خطرہ کم ہے، پاکستان میں 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے
ملک بھر میں آج مزید 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح نصف فیصد سے بھی کم رہی۔