مولانا طارق جمیل کی صحت کیسی ہے؟ بیٹے نے بتا دیا

کینیڈا(اُمت نیوز)مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے کہا ہے کہ والد کا تمام پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا ہے، اس وقت وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن اسپتال میں ہی ہیں۔
یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ والد صاحب کینیڈا میں موجود ہیں، پاکستانی ٹائم کے مطابق دوپہر ایک بجے ان کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔اس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ حضرات کی خدمت میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ دعا کریں، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل جاتی ہیں اس لیے میں خود آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بہن بھائی مجھے سن رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ میرے والد کی صحت یابی کے لئےدعا کریں