جکارتہ: انڈونیشیاء میں ایک خاتون نے قرض کی ادائیگی سے بچنے کے لیے لاش بن کر اپنی تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اس خاتون کی شناخت اس کے نام کے پہلے انگریزی حرف ’ایل‘ سے بتائی گئی ہے جس نے ایک اور ’مایا گناوین‘ نامی خاتون سے ررقم ادھار لے رکھی تھی اور اسے 20نومبر کو یہ رقم واپس کرنی تھی۔
وعدے کی تاریخ قریب آئی تو خاتون نے مایا گناوین سے کہا کہ وہ اسے 6دسمبر تک کی مہلت دے، جس پر مایا رضامند ہو گئی۔تاہم اس تاریخ تک بھی خاتون رقم کا انتظام نہ کر سکی اور اس نے قرض دہندہ سے جان چھڑانے کی یہ انوکھی ترکیب نکالی کہ لاش بن کر اپنی تصویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر دی۔
پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ شمالی سماٹرا کے میدان میں واقع ان کے گھر ایک ایک پل پر کار حادثے میں ایل کی موت ہوگئی۔ پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ایل کو 370 میل دو ر بندہ آچے شہر میں دفن کیا جائے گا۔ فیس بک میں اپ ڈیٹ میں چار میں لپٹی ہوئی ایک لاش اور اسپتال میں اسٹریچر پرجاتی ایک باڈی کی تصویر بھی شامل تھی۔