بیجنگ: چین میں انتہائی دھند کی وجہ سے صوبہ ہینان کے وسطی شہر زینگ زو میں ایک پل پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ژینگ ژن ہوانگجی پل پر کئی کاروں اور ٹرکوں کو ایک دوسرے کے اوپر دیکھا جا سکتا ہے۔
25 days till chinese New Year. Zhengxin Yellow River Bridge in ☭#china's Zhengzhou (home of deadly man-made floods in 2021 killing 10k & recent Foxconn "Great Escape"), more than 400 vehicles collided in a row due to reckless drivers, heavy fog & black ice on the road. pic.twitter.com/P9DNZRg1XT
— Northrop Gundam 💎∀🦅⚔️☭⃠ (@GundamNorthrop) December 28, 2022
رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور پھنس گئے ، جائے حادثہ پر موجود ریسکیورز کے ابتدائی اندازے کے مطابق پل پر لگے گاڑیوں کے ڈھیر میں 200 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔
مقامی موسمیاتی سروس کے مطابق بدھ کی صبح ژینگ زو سمیت متعدد علاقوں میں حدِ نگاہ 500 میٹر اور کچھ علاقوں میں 200 میٹر سے بھی کم تھی۔