فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیت میں 1500 روپے کا اضافہ

کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 286 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوچکا ہے۔