لاہور(امت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے 5 ماہ کے دوران فلاح عامہ کے لئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی
وزیراعلیٰ نے یہ بات ایم پی اے صمصام بخاری سے ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کی سیاست مخالفین کا وطیرہ ہے۔ مخالفین نے اپنے دور میں عوامی فلاح کے لئے کوئی پائیدار کام نہیں کیا، پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں
چوہدری پرویز الہٰی نے ایک اجلاس کے دوران جام پور کو ضلع جبکہ داجل اور محمد پور کو تحصیلوں کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا
وزیراعلیٰ پنجاب س ےسے اسپین کے اوورسیز پاکستانی بزنس مین چوہدری عبدالغفار نے بھی ملاقات کی۔ جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنا دیا ہے، اوورسیز پاکستانیز کو صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ہر سہولت فراہم کریں گے۔