واشنگٹن (امت نیوز)سال 2023 میں دنیا بھر میں مہنگائی کا بڑا طوفان آئے گا۔ 2022کے مقابلے میں نئے سال میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، امریکا اور یورپ اس سے براہ راست متاثر ہوں گے۔آئی ایم ایف نے خبردار کردیا
انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کا کہناہے کہ 2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی سے متاثر ہوگا۔
سربراہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی دس ماہ سے جاری جنگ، دنیا بھر میں شرح سود میں اضافے اور چین میں کورونا کی نئی لہر مہنگائی کا سبب بنے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ 2022کے مقابلے 2023میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، امریک اور یورپ اس سے براہ راست متاثر ہوں گے۔
سربراہ آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا کہ دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی بحران کا شکار رہے گا جس کا سبب امریکا، یورپ اور چین کی معاشی سست روی ہے اور اس کے نتیجے میں بہتر معیشت رکھنے والے ممالک بھی متاثر ہوں گے۔
کرسٹینا جار جیوانے کہا کہ چین میں کورونا کے کے پھیلاؤ اور اس کی وجہ سے عائد ہونے والی پابندیوں کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے
انہوں نے کہا کہ 2023میں شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے مقابلے میں 2022 اور 2021 میں شرح نمو بالترتیب 2.7فیصد اور 6فیصدر ہی۔