کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین نےایک حملے میں 400 کے قریب روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے،روسی حکام کا کہناہے کہ مرنے والے فوجیوں کی تعداد 63 ہے
یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ ڈونیٹسک کے علاقے پر کئے جانے والے میزائل حملے میں 400 کے قریب روسی فوجی ہلاک ہوئے ۔
روسی حکام نے دھماکے میں صرف 63 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
حملے میں ماکیوکا شہر کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں خیال تھا کہ وہاں روسی افواج تعینات تھے۔حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔عمارت میں موجود فوجی سازوسامان بھی تباہ ہوگیا
روس کے زیر کنٹرول علاقوں تک رسائی پر پابندی ہے ۔تاہم آزاد ذرائع کاکہناہے کہ ہلاک اور زخمی ہونےوالوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے ۔ اگرچہ بڑی تعداد میں لاپتہ ہونے کی وجہ سے صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا