کراچی(اسٹاف رپورٹر)پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے ای او بی آئی سے برطرف کئے گئے 358ملازمین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ ای او بی آئی حکام کو ان ملازمین کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
سپریم کورٹ کے احکامات پر ای او بی آئی سے برطرف کئے گئے ملازمین کی بحالی کے حوالے سے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کو تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی نے ای او بی آئی حکام سے ان ملازمین کو برطرف کئے جانے کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں اور مطمئن نہ ہونے پر معاملہ کی مزید جانچ کےلئے آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ایک اور سب کمیٹی تشکیل دی گئی
ای او بی آئی حکام کی جانب سے ان358ملازمین کی برطرفیوں کے ٹھوس جواز پیش نہ کئے جانے کے بعد ای او بی آئی حکام سے سات یوم کے اندر ان ملازمین کو واپس ملازمتوں پر لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔