کراچی (اُمت نیوز)پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں سٹرائیک ریٹ 135 سے کم ہے ان کوسلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام بچوں پر بطور سلیکٹر میری نظر ہے۔
کراچی ٹیسٹ میںجیسی پچ چاہتا ہوں وہ نہیں بن سکی خواہش تھی کہ باوئنسی پچ ہونی چاہئے،عہدے پر رہتے ہوئے سب کو خوش رکھنا مشکل کام ہے، پلان بعد میں بنائے جاتے ہیں حکومتیں پہلے تبدل ہو جاتی ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ کمیونی کیشن گیپ بہت اہم ہے، رابطے کے فقدان میں کوئی درمیان کا شخص فائدہ اٹھالیتا ہے۔