کراچی(امت نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ایف آئی کو شوکاز کا جواب دینے کی آخری مہلت دے دی،آئندہ سماعت پر چالان بھی طلب کرلیا
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں جج مکیش کمار نے کیس کی سماعت کی،دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول نے موقف اپنایا کہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، شوکاز نوٹس پر بھی ابھی تک ایف آئی نے جواب نہیں دیا، دانیہ شاہ کو بنا کسی اطلاع کے حراست میں لیا گیا ہے۔
دوران سماعت دانیہ شاہ کی والدہ نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں کچھ کہنا ہےجس پر عدالت نے اجازت دے دی۔دانیہ شاہ کی والدہ نے عدالت میں کہا کہ ان کی بیٹی کو زبردستی ایف آئی اے نے اغوا کیا ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے نے توڑ پھوڑ کی اور انہیں بھی زخمی کیا،800 کلومیٹر دور ان کی بیٹی دانیہ شاہ کو بنا دوپٹے کے لایا گیا
عدالت نے ایف آئی کو شوکاز کا جواب دینے کی آخری مہلت دے دی
عدالت نے آئندہ سماعت 5 جنوری کو چالان بھی طلب کر لیا