لندن(امت نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد تک کمی ہوگئی ہے ۔
چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عالمی معیشت میں سست روی کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بدھ کو برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.53 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 78.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.37 ڈالر کم ہوکر 73.56 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔