نسیم شاہ نے بیٹنگ کے دوران کیوی کپتان کوکیا کہا؟

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کے کھیل میں نسیم شاہ نے کیوی کپتان سے کہا کہ آپ یہ فیلڈنگ رکھنا میں یہ ٹارگٹ حاصل کروں گا۔
کراچی میں میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں ایسی صورتحال میں میچ کھیلے ہوئے تھے ۔آخری گھنٹےمیں میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔ کیوی کپتان نے تمام کھلاڑی وکٹ کے قریب کھڑے کردیئے تھے ۔میں نے کیوی کپتان سے کہا کہ آپ فیلڈنگ یہاں ہی رکھنا میں یہ ٹارگٹ حاصل کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ پر 25 رنز درکار ہیں تو لگا کہ یہ اسکور بن سکتا ہے ، وقت کی کمی سے یہ رنز نہیں بناسکا تھا جس کی وجہ سے ڈرا بھی ہمارے لئے اچھا رزلٹ رہا۔
نسیم شاہ نے بتایا کہ کوچ ثقلین مشتاق نے مجھے کہا تھا کہ سارے فیلڈر اوپر ہونے سے شاٹ لگ جائے تو اسکور بن جاتے ہیں۔
ٹیسٹ میچ کھیلنا بڑی بات ہوتی ہے۔ پانچ دن کی کرکٹ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے مقابلے میں کافی مشکل ہے۔