اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ معاملہ پر پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج 12 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرخواجہ سعدفیق اور رانا ثناء اللہ کریں گے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پنجاب نے اجلاس آج طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس آج 12بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا،
اجلاس کی وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ صدارت کریں گے، ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔