برازیل،مظاہرین کا پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ

برازیل(اُمت نیوز) برازیل کے سابق صدرجیربولسونارو کے حامیوں نے داسلوا کو نیاصدر ماننے سے انکار کرتےہوئے مظاہرین نےپارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا
اور ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مظاہر ین نے پارلیمنٹ کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔صدر کے حکم کے بعدپولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا ۔
برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے۔