ریاض : سعودی عرب میں آرمی چیف سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات تاریخی علاقے العلاء میں ہوئی جہاں روایتی عرب خیمے میں شہزادہ محمد بن سلمان نے جنرل سید عاصم منیر کا خیر مقدم کیا ۔
سمو #ولي_العهد وقائد الجيش الباكستاني يستعرضان العلاقات الثنائية وفرص تطويرها.https://t.co/ZG0rWCkOwU#واس pic.twitter.com/3PhYTaPcc0
— واس الأخبار الملكية (@spagov) January 9, 2023
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دو طرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو بھی فروغ دینے پر گفتگو کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دیگر باہمی اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سید عاصم منیر کو پاکستان کی مسلح افواج کا سپہ سالار بننے پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں آرمی چیف کے ہمراہ ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور جبکہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن العیبان بھی موجود تھے۔