سیلاب متاثرین اور انفراسٹرکچرکی بحالی کیلیے بڑے پیمانے پراقدامات کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
سیلاب متاثرین اور انفراسٹرکچرکی بحالی کیلیے بڑے پیمانے پراقدامات کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

پاکستان کو 16.3 بلین ڈالر کی امداد درکار ہو گی ۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

جینوا: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ پاکستان کو سیلاب متاثرین اور انفراسٹرکچرکی بحالی کیلیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے ،پاکستان کو 3 سال کی مدت میں 16.3 بلین ڈالر کی امداد درکار ہو گی ،

جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑا حصہ متاثر ہوا،پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کا خود مشاہدہ کیا،پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔

سیکریٹری جنرل یواین نے کہاکہ سیلاب سے 80 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ،تباہ کن سیلاب سے پاکستان کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچا،مشکل حالات میں بھی پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔

ان کاکہناتھا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلیے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے ،پاکستان کو 3 سال کی مدت میں 16.3 بلین ڈالرکی امداد درکار ہو گی ،کانفرنس کے ذریعے کیس، ٹرانسفرودیگر طریقہ کار سے مدد کی جاسکتی ہے ۔