دو پاکستانی پلیئرز کی BPL کے میچ میں سنچری

بنگلا دیش(اُمت نیوز) بی پی ایل کے چھٹےمیچ میں دو پاکستانی پلیئرز نے ایک ہی میچ میں سنچر ی بنا ڈالی ہے
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا چھٹا میچ کھلنا ٹائیکرگز اورچٹو گرام چیلنجز کے درمیان کھیلا گیا۔
کھلنا کی ٹیم نے پہلے کھیلے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 178 رنز بنائے اور ان کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے
سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اعظم خان نے ٹی ٹونٹی کیریئر میں پہلی سنچری بنا ڈالی ہے۔
اعظم خان نے9چوکے اور 8چھکے لگا کر 58 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی ہے
چیلنجرز کی جانب سے ابو جید نے دو وکٹیں حاصل کیں ،شواگاتا ہوم، وجایاکینتھ ویاس کینتھ اور ضیاالرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔
چٹوگرام کی طرف سے کھیلتے ہوئے پاکستانی بیٹسمین عثمان خان نے 10 چوکے اور 5چھکے کی بدولت 103 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی
چٹو گرام نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا ۔