پشاور(اُمت نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام قادر بیٹنی نے اے این پی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے نے غلام قادر بیٹنی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران غلام قادر بیٹنی نےگروپ سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
اس سے قبل بھی غلام قادر بیٹنی رکن خیبرپختونخوا سمبلی رہ چکے ہیں
2018کے جنرل الیکشن میںPK94 ٹانک سے 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔