گوجرہ ، غیرقانونی دکانوں کی تعمیرکے دوران تاریخی مندرکی چھت گرگئی.

گوجرہ (اُمت نیوز) غیرقانونی دکانوں کی تعمیر کے دوران تاریخی مندر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق تقسیم ہند سے قبل کے تاریخی مندر کے عقب میں غیر قانونی دکانوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران مندرکی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں مندرمیں غیر قانونی طور ہر رہائش پذیر خاندان کی خاتون اورکمسن بچہ زخمی ہوگیا۔
اہل علاقہ کے مطابق خطرناک قراردی گئی مندرکی عمارت کے احاطے میں محکمہ اوقاف نے دکانیں بنالی ہیں، آج ایک اور دکان کی تعمیر کے دوران عمارت کی چھت گر گئی۔..
متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔