راولپنڈی(امت نیوز)راولپنڈی میں قبضہ مافیا کے مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 26ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا
پولیس کے مطابق تھانہ چکری کی حدود میں بڑے رقبے پر قبضے کی اطلاع ملی تھی، پولیس نفری موقع پر پہنچی تو جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان غیر قانونی بنکرز سے مسلسل دو گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے۔ راولپنڈی کے 10 تھانوں کی نفری اور ایلیٹ کمانڈوز کے 8 سکیشنز کو موقع پر طلب کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد اور فائرنگ کو دیکھتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا، دو گھنٹے تک جاری فائرنگ کےتبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو زخمیوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جھڑپ میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔اندھیرے کے باعث کل تک سرچ آپریشن کو ملتوی کردیا گیا