جائیدادکی خاطرسگے بھائی کا قتل ،لاش کے ٹکڑے کردیئے

راولاکوٹ میں سفاکیت کی انتہا،پولیس نے لاش کے 13ٹکڑے برآمد کرکے 2بھائیوں کو گرفتار کرلیا،مرکزی ملزم تیسرا بھائی فرار ہے، بہن کا دعویٰ

January 10, 2023 · اہم خبریں

راولاکوٹ(امت نیوز)آزادکشمیر کےعلاقے راولاکوٹ کے نواحی گاؤں ترنوٹی کوٹ میں جائیداد کی خاطر ملزمان نےدرندگی کی انتہا کرتے ہوئے اپنےسگے بھائی کو قتل کرکے لاش کےٹکڑے کردیئے۔ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے جسم کے تیرہ ٹکڑے برآمد کر لیے اور مقتول کے بھائیوں قمر مصری اور طاہر مصری کو حراست میں لے لیا ۔
مقتول کی بہن عظمیٰ مصری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کامرکزی ملزم تیسرا بھائی شوکت مصری ہے جو فرار ہوچکا ہے ۔. بھائیوں نے جائیداد ہتھیانے کے لیے بھائی کو تیز دھار آلہ سے قتل کر ڈالا، قمر نے ایک منصوبہ بندی کے تحت قتل اپنے ذمہ لیا ہے تا کہ کل والدہ بیان دے کر معاف کر دیں اور اصل ملزم تفتیش کا حصہ ہی نہ بنے۔
عظمی مصری نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور اصل ملزم شوکت مصری کو گرفتار کر کے انصاف دلایا جائے۔